محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
کیمرے والے موبائل کے استعمال سے احتیاط برتیں مسئلہ(۴۱۱): کیمرے والے مو بائل سے گفتگو کرنا نا جائز نہیں ہے ،بلکہ اس کا غلط استعمال ناجائز ہے ، علماء،ائمّہ،و مقتدیانِ کرام کیلئے تہمت سے بچنے کیلئے احتیاط اسی میں ہے ،کہ وہ کیمرے والے موبائل کے بجائے سادہ موبائل استعمال کریں ۔(۱)انٹرنیٹ کا استعمال مسئلہ(۴۱۲): انٹرنیٹ ایک ایسا جدید مواصلاتی نظام ہے، جس کے ذریعے دنیا ایک چھوٹی سی آبادی کی شکل میں تبدیل ہوگئی ہے ،انسان گھر بیٹھے دنیا کے چپے چپے اور مختلف الاجناس افراد کی سیر کرتا ہے ، انٹرنیٹ کے ذریعے انسان دین واسلام کو گھر بیٹھے دنیا کے ہر طبقے میں متعارف کراسکتا ہے ،اور پور ے عالم کو اللہ تعالیٰ کی قدرتوں میں غور کرنے ، توحید ورسالت اور آخرت کی دعوت دینے میں استعمال کرسکتا ہے ،اسی طرح تعصب وعناد ،اختلاف وانتشار اور بد اخلاقی وغیرہ کی بھی انٹرنیٹ کے ذریعہ دعوت د ی جاسکتی ہے ، جس سے افرادِ انسانی میں اختلاف وانتشار کی فضاء آخری حد تک عام کی جا سکتی ہے ۔ ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) لقولہ علیہ السلام : ’’ اتقوا مواضع التہم ‘‘ ۔ (کشف الخفاء ومزیل الإلباس : ۱/۳۷) ما فی ’’ الأشباہ والنظائر ‘‘ : ’’ الأمور بمقاصدھا ‘‘ ۔ (۱/ ۱۱۳)