محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
مال کاضمان (Risk)کب منتقل ہوتا ہے؟ مسئلہ(۳۶۲): عام طور پر سامان کی شپ مینٹ (Shipment)یعنی سامان کو جہاز کے ذریعہ امپورٹر (Importer)کی طرف منتقل کرنے کے تین طریقے ہوتے ہیں: پہلا طریقہ :… ایف، او، بی (F.O.B)جس میںایکسپورٹر (Exporter) کی صرف یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ سامان جہاز پر روانہ کرادے، آگے انکا کرایہ او ر دوسرے مصارف خود امپورٹر یعنی درآمد کرنے والاادا کرتا ہے،اس صورت میں شپنگ کمپنی(Shiping company) امپورٹرکی ایجنٹ ہوتی ہے ، لہذا جس وقت شپنگ کمپنی اس سامان پر قبضہ کرلے گی تو اس کا قبضہ امپورٹرکا قبضہ سمجھاجائے گا، اور اس سامان کا ضمان (Risk)اسی وقت خریداریعنی امپورٹرکی طرف منتقل ہوجائے گا۔ دوسرا طریقہ :… سی اینڈ ایف (C.&.F)کے طریقے سے مال روانہ کرنا، یعنی جس میں سامان کو بھیجنے کا کرایہ ، ایکسپورٹر(برآمد کرنے والا)ادا کرتا ہے ، اس صورت میں بھی تاجروں کے درمیان موجودہ عرف یہی ہے کہ سی اینڈ ایف (C.&.F)کی صورت میں بھی شپنگ کمپنی (Shipping company)کو امپورٹر(درآمد کرنے والا ) کاہی ایجنٹ سمجھا جاتاہے،جب کہ کرایہ ایکسپورٹراداکررہاہے، توجس وقت ایکسپورٹرنے وہ سامان شپنگ کمپنی کے حوالہ کردیا، اسی وقت اس سامان کارسک (ضمان) امپورٹرکی طرف منتقل ہوجائے گا ۔ تیسرا طریقہ :… سی آئی ایف(C.I.F)کے ذریعہ سامان روانہ کرنا ، چوں کہ تیسرا طریقہ بھی دوسرے طریقے ہی کی طرح ہے ،صرف اتنا فرق ہے کہ اس میں