محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
جدہ فقہ اکیڈمی کی قرار داد بدل الخلو (پگڑی کے متبادل)کا شرعی حل اولاً :…بدل الخلو یعنی حقِ کرایہ داری کے معاہدے کی چار صورتیں ہوسکتی ہیں: ۱-… عقدِ اجارہ کے شروع ہی میں مالکِ جائداد اور کرایہ دار کے درمیان بدل الخلو کا معاہدہ ہوجائے ۔ ۲-… عقدِ اجارہ کے دوران یا اس کے اختتام پر مالکِ جائداد اور کرایہ دار کے درمیان بدل الخلو کی ادائیگی طے پائے ۔ ۳-…بدل الخلو کامعاہدہ، پرانے کرایہ دار اور کسی نئے کرایہ دار کے درمیان عقدِ اجارہ کی مدت ختم ہونے سے پہلے یا اس کے ختم ہونے کے بعد طے پائے ۔ ۴-… نیا کرایہ دار، بدل الخلو کا معاہدہ مالکِ جائداد اور پرانے کرایہ دار دونوں سے طے کرے۔ ثانیاً:… اگر مالکِ جائداد اور کرایہ دار دونوں اس بات پرمتفق ہوں کہ کرایہ دار ایک معین رقم مالک کو ادا کرے گاجو (ماہانہ یا سالانہ) معین کردہ کرایہ کی رقم کے علاوہ ہوگی (جسے بعض ممالک میں بدل الخلو کہاجاتا ہے) تو شرعاً معین رقم کے لین دین میں کوئی قباحت نہیں، بشرطیکہ اس رقم کو کل مدتِ کرایہ داری کی مجموعی اجرت کا ایک حصہ سمجھاجائے اور درمیانِ مدت میں کرایہ کا معاملہ فسخ کرنے کی صورت میں اس رقم پر اجرت ہی کے احکام جاری کئے جائیں ۔ ثالثاً:… اگر مالک اور کرایہ دار ، کرایہ داری کی مدت پوری کرنے سے پہلے، اس بات پر اتفاق کرلیں کہ کرایہ داراس جگہ کو خالی کردے ، اور مدتِ اجارہ کے اختتام تک