محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
انٹرنیٹ پروگرامس کا حکمِ شرعی مسئلہ (۴۱۳) : انٹرنیٹ میںکچھ پروگرامس ہوتے ہیں، جیسے یاہومیسینجر (Massenger Yahoo) ایم،ایس،این میسینجر (Msn Massenger ) ریڈیفبال(Redifbol ) وغیرہ ، یہ پروگرامس ای میل (E-mail) اورچیٹنگ (Chating)کیلئے مخصوص ہوتے ہیں ، جن کے ذریعہ دنیا میں کسی بھی فرد سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے، بہت سے نوجوان انٹرنیٹ چیٹنگ (Internet,Chating) کے ذریعے اجنبی لڑ کیوں سے فرینڈشپ (Friendship)اور عشق و محبت کی باتیں کرتے ہیں ، اور آپس میں ایک دوسرے کو فحش او رعریاں تصاویرای میل (E-mail) کرتے ہیں، جو شرعاً ناجائز اور حرام ہے ۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما فی ’’ مشکوٰۃ المصابیح ‘‘ : إن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال : ’’ لعن اللہ الناظر والمنظور إلیہ ‘‘ ۔ (ص/۲۷۰ ، باب النظر إلی المخطوبۃ ، الفصل الثالث) ما فی ’’ رد المحتار علی الدر المختار ‘‘: ولا یکلم الأجنبیۃ إلا عجوزاً ۔ ’’ درمختار ‘‘ ۔ (۹/۵۳۰ ، الحظروالإباحۃ) ما فی ’’ الصحیح البخاری ‘‘ : ’’ إن أشد الناس عذابا عند اللہ المصورون ‘‘ ۔ (۲/۸۸۰ ، کتاب اللباس ، باب عذاب المصورین یوم القیامۃ) ما فی ’’ رد المحتار علی الدر المختار ‘‘: ’’لاتمثالَ إنسان أو طیر‘‘۔ ’’درمختار‘‘۔ قولہ : (أو طیر) لحرمۃ تصویر ذي الروح ۔ (رد المحتار : ۹/۵۱۹ ، الحظروالإباحۃ ، فصل في اللبس)