محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
خوشبو سونگھنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا مسئلہ(۲۲۷): لوبان،عود ،اگر بتی،اوردیگرخوشبوجات سے روزہ فاسد نہیںہوتا،البتہ اگران کا دھواں حلق میںقصداً داخل کیا گیاتو روزہ فا سد ہوجائیگا۔ (۱)روزہ کی حالت میں آپریشن کے ذریعے چربی نکلوانا مسئلہ(۲۲۸): خون کی نالی میں چربی جم جانے کی صورت میں آپریشن (Opration) کیا جاتاہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا،کیوں کہ اس آپریشن میں معدہ میں کسی چیز کو داخل نہیں کیاجاتا، محض خون کی نالی میں سے جمی ہوئی چربی کو نکالا جاتاہے۔علامہ شامی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : کہ منافذِ اصلیہ سے داخل ہونے والی شئہی روزہ کو تو ڑتی ہے۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ الدر المختار مع رد المحتار‘‘ :(أو دخل حلقہ غبار أو ذباب أو دخان)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ومفادہ أنہ لو أدخل حلقہ الدخان أفطر أي دخان کان ولو عوداً أو عنبراً لو ذاکراً لإمکان التحرز عنہ ۔ ’’ در مختار ‘‘ ۔ (۳/۳۶۶ ، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسد) الحجۃ علی ما قلنا: (۲) ما في ’’ رد المحتار ‘‘ : والمفطر إنما ہو الداخل من المنافذ ۔ (۳/۳۶۷)