محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
مباح وممنوع مسائل اجنبی مردوں اور عورتوں کے مادۂ منویہ کا اختلاط مسئلہ(۳۷۳ ): استقرارِ حمل کی غیر فطری مصنوعی صورت یعنی ٹیسٹ بے بی ٹیوب (Testbabytube) کو اپنا کر، عورت کے رحم میں اس کے شوہر کے علاوہ کسی اور شخص کے مادۂ منویہ کو داخل کرنا، اگرچہ شوہر کی اجازت ہی سے کیوں نہ ہو شرعاً حرام ہے ۔(۱)میاں بیوی کا مادۂ منویہ ٹیوب میں بار آور کرنا مسئلہ(۳۷۴): اگر کسی خاتون کو فطری طریقہ پر استقرارِ حمل نہ ہو، تو ٹیسٹ بے بی ٹیوب (Testbabytube) کے ذریعہ شوہر کا نطفہ اور عورت کا بیضہ لے کر ٹیوب میں اسے بار آور کرنے کے بعد، اسی خاتون کے رحم میں ڈالنا شرعاً جائز ہوگا، بشرطیکہ بے پردگی وغیرہ سے بچنے میں پوری احتیاط برتی جائے ۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما فی ’’ السنن لأبي داود ‘‘: عن حنش الصنعاني عن رویفع بن ثابت الأنصاري قال: قام فینا خطیباً قال: أما إني لا أقول لکم إلا ما سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول یوم حنین قال:’’ لا یحل لإمرئٍ یؤمن باللہ والیوم الآخر أن یسقی ماء ہ زرع غیرہ ‘‘ ۔ (۱/۲۹۳ ، باب في وطي السبایا) ما فی ’’ حجۃ اللہ البالغۃ ‘‘: منہا: معرفۃ براء ۃ رحمہا من مائہ لئلا تختلط الأنساب، فإن النسب أحدّ ما یتشاح بہ، ویطلبہ العقلاء، وہو من خواص نوع الإنسان ، ومما امتاز بہ من سائر الحیوان ۔ (۲/۲۴۸، باب العدۃ) الحجۃ علی ما قلنا: (۲) ما فی ’’ الکتاب ‘‘: لقولہ تعالی: {فمن اضطر في مخمصۃ غیر متجانف لإثم} ۔ (سورۃ المائدۃ : ۳)=