محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
باب الإ مامۃ (امامت کا بیان) نس بندی کرانے والے شخص کی امامت مسئلہ(۷۲): جس شخص نے مجبورا ًنس بندی کروائی ہو تو اس کی نماز بلا کراہت درست ہے، اور اگربرضا ورغبت کروائی ہو تو جب تک توبہ نہ کرلے اس کی امامت مکروہ( تنزیہی) ہوگی۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ الہدایۃ ‘‘:ویکرہ استخدام الخصیان لأن الرغبۃ في استخدامہم حث علی ہذا الصنع ومثلہ محرمۃ۔( الہدایۃ :۴/۴۷۴،کتاب الکراہیۃ ، فصل في البیع) ما في ’’ الدر المختار مع رد المحتار‘‘ :قال الحصکفي: (ویکرہ) تنزیہاً (إمامۃ عبد) وفاسق وأعمی اہـ۔ قولہ : (وفاسق) من الفسق : وہو الخروج عن الاستقامۃ ، ولعل المراد بہ من یرتکب الکبائرکشارب الخمر، والزاني وآکل الربا ونحو ذلک ۔ (۲/۲۹۸ ، باب الإمامۃ) (جدید فقہی مسائل:۱/۱۳۷)