محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
سڑک کا کرایہ ٹوکن کے ذریعہ وصول کرنا مسئلہ(۳۲۵): دنیا کے اکثر ممالک میں اورخاص طور پر غریب ممالک میں سڑک (Road)سے گزرنے کا بھی کرایہ وصول کیا جاتا ہے اس کی دوصورتیں ہیں: ۱؍… جب گاڑی سڑک پر پہونچتی ہے تو وہاں پر کاؤنٹر بنے ہوئے ہوتے ہیں، گاڑی والاکاؤنٹر سے ٹکٹ لے کر یکمشت پہلے ہی اس کی قیمت ادا کردیتا ہے اور ایجاب وقبول زبانی نہیں ہوتا ہے بلکہ معاطاۃ کے ذریعہ ہوتا ہے، جو کہ شرعاً اجارہ میں بھی جمہور فقہاء کے نزدیک جائز ہے ۔ ۲؍… گاڑی کا ؤنٹر (Counter)سے گزرتے وقت صرف ایک ٹوکن دیا جاتا ہے ، جب گاڑی اس سڑک کو چھوڑ کر دوسری سڑک پر آتی ہے تو سڑک کے اختتام پر بھی کاؤنٹر ہوتے ہیں ،تو اس کاؤنٹر والے فی میل (Per mile)یا فی کلومیٹر (Per k.m.)کے حساب سے اس گاڑی کے سڑک پرسے گزرنے کا کرایہ وصول کرتے ہیں، تو یہاں پر بھی فی کلومیٹر کے حساب سے اجرت اور منفعت معلوم ہوجاتی ہے، اور اس میں ایجاب وقبول بذریعۂ تعاطی ہوتا ہے ، لہذا شرعی اعتبار سے اس طریقہ میں بھی کوئی اشکال نہیں ہے اور یہ صورت بھی شرعاً جائز ہے ۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ رد المحتار والبحر الرائق‘‘ :وأما الفعل التعاطي: وہو التناول قاموس ۔ ’’ درمختار ‘‘۔۔۔۔۔۔۔۔ قولہ : (وہو التناول قاموس) وہو إنما یقتضي الإعطاء من جانب والأخذ من جانب ۔۔۔۔۔۔۔۔ کما فہم الطرسوسي ، أي حیث قال : إن حقیقۃ التعاطي وضع الثمن وأخذ المثمن عن تراض منہما من غیر لفظ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فإن التعاطي لیس فیہ إیجاب بل قبض أو معرفۃ الثمن ۔ (۷/۲۷ ، کتاب البیوع ، مطلب البیع بالتعاطی ، کذا فی البحر الرائق : ۵/۴۴۰ ، کتاب البیوع)=