محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
عورت کے لیے سینٹ کا استعمال مسئلہ(۴۴۰): عورت کیلئے ایسی خوشبو کا استعمال کرنا جائز ہے جس میں مہک انتہائی کم ہوکہ محض شوہر سونگھ سکے (۱)، ورنہ حدیث میں ہے کہ’’ جو عورت مردوں کی مجلس کے پاس سے گزرے ،اور وہ لوگ اس کی خوشبو محسوس کریں ، تو عورت کا یہ عمل زنا میں شمار ہوگا‘‘ ۔ (۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما فی ’’ الحدیث ‘‘: عن أبي ہریرۃ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :’’ طیب الرجال ما ظہر ریحہ وخفي لونہ ، وطیب النساء ما ظہر لونہ وخفي ریحہ ‘‘ ۔ (جامع الترمذی : ۲/۱۰۷ ، باب ما جاء في طیب الرجال والنساء ، مرقاۃ المفاتیح : ۸/۲۸۶؍۲۸۷ ، کتاب اللباس ، باب الترجل) ما في ’’ الآداب للبیہقي ‘‘ : قال (الحسن) : ’’ ألا وطیب الرجل ریح لا لون لہ ، ألا وطیب النساء لون لا ریح لہ ‘‘ ۔ (ص : ۲۴۰ ، باب في طیب الرجال وطیب النساء عند خروجہن ، رقم الحدیث : ۷۹۶) (۲) ما في ’’ الآداب للبیہقي‘‘ : عن أبي موسی الأشعري ، أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال :’’ أیما امرأۃ استعطرت فمرّت علی قوم لیجدوا ریحہا فہي زانیۃ، وکل عین زانیۃ ‘‘ ۔ (ص : ۲۴۰ ، باب في طیب الرجال وطیب النساء عند خروجہن ، رقم الحدیث : ۷۹۷)