محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
ٹیوب ویل کے ذریعہ سیراب کیجانے والی زمین کی پیداوار پرعشر مسئلہ(۹۲): جو زمین ٹیوب ویل(Tube-Well) کے ذریعہ سیراب اور جدید طریقۂ کاشت پر کاشت کیجائے اس کی پیداوار میں بیسواں حصہ بطورِ عشر واجب ہوگا، اور یہ بیسواں حصہ کاشت پر آنے والے مصارف کو منہا(وضع) کئے بغیر لازم ہوگا۔(۱)چارے اور تعمیری فرنیچر وغیرہ کے لیے لگائی گئی فصل پرعشر مسئلہ(۹۳): آج کل لوگ اپنی زمینوں میں جانوروں کے لیے چارے، اسی طرح تعمیری فرنیچر اور کھیلوں کے سامان کی لکڑیوں کے لیے درختوں کی فصل لگاتے ہیں، پھر یہ چارے اور درخت بڑے اونچے داموں میں فروخت کئے جاتے ہیں، تو اس میں بھی عشر ( قیمت کا دسواں حصہ) واجب ہوگا۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ رد المحتار‘‘ : لأن العلۃ في العدول عن العشر إن نصفہ في مستقی غرب ودالیۃ ہي زیادۃ الکلفۃ کما علمت ، وہي موجودۃ في شراء الماء ۔ (۳/۲۶۸ ، کتاب الزکاۃ ، باب العشر ، مطلب مہم في حکم أراضي مصر) (خیر الفتاوی : ۳/۴۴۵، فتاوی حقانیہ: ۳/۵۶۷، فتاوی عثمانی: ۲/۱۲۹) الحجۃ علی ما قلنا: (۲) ما في ’’ رد المحتار‘‘ :(حتی لو أشغل أرضہ بہا یجب العشر)۔’’درمختار‘‘۔ قولہ: (حتی لو أشغل أرضہ بہا یجب العشر) فلو استنمی أرضہ بقوائم الخلاف وما أشبہہ أو بالقصب أو الحشیش وکان یقطع ذلک ویبیعہ کان فیہ العشر ۔ (۳/۲۶۸، کتاب الزکاۃ ، باب العشر، مطلب مہم في حکم أراضي مصر اہـ)=