محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
انٹر نیٹ پر خریدو فروخت مسئلہ(۴۱۷): اگر انٹرنیٹ پر بائع اور مشتری دونوں موجود ہوں، اور ایجاب کے فوراً بعد دوسر ے کی طرف سے قبول ظاہر ہوجائے تو بیع منعقد ہوجائے گی، اور اس صورت میں عاقدین کو متحدالمجلس تصور کیاجائے گا،کیوںکہ اتحادِ مجلس کا مقصد ایک ہی وقت میں ،ایجاب کا قبول سے مربوط ہونا ہے ۔(۱) ------------------------------ =ما فی ’’ السنن لأبي داود‘‘: ’’ جاہدوا المشرکین بأموالکم وأنفسکم وألسنتکم ‘‘۔ (ص۳۳۹ ، کتاب الجہاد ، باب کراہۃ ترک الغزو) اور خالد بن و لید ؓکے لئے حضرت ابوبکر ؓ کا یہ قول: ’’ حاربہم بمثل ما یحاربونک ، السیف بالسیف، والرُّمح بالرُّ مح ‘‘ ۔ ما فی ’’ فقہ النوازل ‘‘: ’’ ان ما لا یتم الواجب إلا بہ فہو واجب‘‘۔ کے عموم میں (مذکورہ حکم) داخل ہے۔ (۳/۲۲۵) ما فی ’’ اعلام المؤقعین ‘‘: ’’ وسیلۃ المقصود تابعۃ للمقصود وکلاہما مقصود ‘‘ ۔ (۳/ ۱۷۵) الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما فی ’’ الکتاب ‘‘ : {أحل اللہ البیع وحرم الربوا } ۔ (سورۃ البقرۃ : ۲۷۵) ما فی ’’ السنن لأبي داود ‘‘ : ’’ المتبایعان بالخیار ما لم یفترقا ‘‘ ۔ (۲/۴۸۹ ، کتاب البیوع ، باب في خیار المتبایعین) ما فی ’’ الأشباہ والنظائر ‘‘ : ’’ الأمور بمقاصدہا ‘‘ ۔ (۱/۱۱۳)