محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
روزے میں بھپارا لیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ مسئلہ(۱۶۵) : بعض دوائیں بھاپ کے ذریعہ اندر لی جاتی ہیں ،اس کا ایک سادہ طریقہ تووہی ہے جوزمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے کہ ابلتے ہوئے گرم پانی میں دوا ڈال دی جاتی ہے، اور اس سے نکلنے والی بھاپ کو ناک کے ذریعہ کھینچاجاتاہے ، آج کل اس کے ـ لئے مشینی طریقے ایجاد ہوئے ہیں، اس طر ح بھاپ ـلیناروزہ کو فاسد کردے گا ۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ رد المحتار وحاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح والفقہ الإسلامي وأدلتہ ‘‘ : ومفادہ أنہ لو أدخل حلقہ الدخان أفطر۔’’درمختار‘‘۔ قولہ: (أنہ لو أدخل حلقہ الدخان) أي بأي صورۃ کان الإدخال ، حتی لو تبخر ببخور ، فآواہ إلی نفسہ واشتمہ ذاکراً لصومہ أفطر لإمکان التحرز عنہ، وہذا مما یغفل عنہ کثیر من الناس۔ ولا یتوہم أنہ کشم الورد ومائہ والمسک لوضوح الفرق بین ہواء تطیب بریح المسک وشبہہ وبین جوہر دخان وصل إلی جوفہ بفعلہ اھـ۔ (رد المحتار: ۳/۳۶۶ ، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح : ص۳۶۱،۳۶۲، الفقہ الإسلامي وأدلتہ :۲/۶۵۷) (جدید مسائل اور ان کا حل:۱/۱۸۶)