محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
جائے ملازمت میں کرایہ یا ادارہ کے مکان میں رہتا ہو تو وہ جگہ وطنِ اصلی شمار ہوگی یا نہیں؟ مسئلہ(۸۰): جن لوگوں نے جائے ملازمت میںذاتی مکان نہ بنایا ہو، کرایہ کے مکان یاادارہ وکمپنی کی طرف سے دیئے گئے مکان میں اہل عیال کے ساتھ رہتے ہوں ،اور مستقلًا رہنے کا عزم بھی ہو، نیز ان کی حالت وپوزیشن (Possession) کچھ ایسی ہو کہ اس عز م وارادہ کے منافی ومخالف نہ ہوتو یہ جگہ ان کیلئے وطنِ اصلی ہوگی، اور انہیں وہاں نمازیںپو ری پڑھنی ہوگی ۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ الدر المختار مع رد المحتار‘‘ : (الوطن الأصلي) ھو موطن ولادتہ أو تأھلہ أو توطنہ۔۔۔۔۔۔۔۔ قولہ : (أو توطنہ ) أي عزم علی القرار فیہ وعدم الارتحال وإن لم یتأھل۔ (۲/۶۱۴) ما في ’’ الدر المختار مع رد المحتار‘‘ :والحاصل أن شروط الاتمام ستۃ: النیۃ والمدۃ واستقلال الرأي وترک السیر واتحاد الموضع وصلاحیتہ قھستاني۔’’ در مختار‘‘۔۔۔۔۔ قولہ : (ستۃ) زاد في الحلیۃ شرطاً آخر وھو أن لا تکون حالتہ منافیۃ لعزیمتہ۔ قال: کما صرحوا بہ في مسائل۔ : أي کمسئلۃ من دخل بلدۃً لحاجۃ ومسئلۃ العسکر فافھم ۔ (۲/۶۰۹)