محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
کتاب الطہارۃ (پاکی کا بیان) تنگ ایئر رنگ(بالی)کو غسل میں حرکت دینا ضروری ہے مسئلہ (۴۱) : ا یئررنگ( Ear,Ring) یعنی کان کی بالی اتنی زیادہ تنگ ہو کہ پانی سوراخ میں داخل نہ ہو سکتا ہو تو اس کو حرکت دینا ضروری ہوگا،ورنہ حرکت دینے اور نکالنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔(۱)انجکشن لگانے سے وضو نہیں ٹوٹے گا مسئلہ (۴۲): انجکشن لگانے سے وضو نہیں ٹوٹے گا، مگر یہ کہ اس کی وجہ سے خون نکل کر ایسی جگہ کی طرف بہے، جس کا وضو یا غسل میں دھونا واجب ہے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : وجب تحریک القرط والخاتم الضیقین ولو لم یکن قرط فدخل الماء الثقب عند مرورہ أجزأہ وإلا أدخلہ ولا یتکلف في إدخال الشیء سوی الماء من خشب ونحوہ کذا في البحر الرائق ۔ (۱/۱۴) ما في ’’ الدر المختار مع رد المحتار ‘‘ :(ولو) کان (خاتمہ ضیقاً نزعہ أو حرکہ) وجوباً (کقرط، ولو لم یکن بثقب أذنہ قرط فدخل الماء فیہ) أي الثقب (عند مرورہ) علی أذنہ (أجزأہ کسرّۃ وأذن دخلہما الماء، وإلا) یدخل (أدخلہ) ولو بأصبعہ، ولا یتکلف بخشب ونحوہ، والمعتبر غلبۃ ظنہ بالوصول۔ ’’درمختار‘‘ ۔ (۱/۲۸۹، مطلب في أبحاث الغسل) (جدید فقہی مسائل: ۸۹) (۲) ما في ’’ الدر المختار مع رد المحتار ‘‘: (وینقضہ خروج) کل خارج (نجس) بالفتح ویکسر (منہ) أي من المتوضیٔ الحي معتاداً أولا، من السبیلین أو لا (إلی ما یطہر) بالبناء للمفعول: أي یلحقہ حکم التطہیر۔’’درمختار‘‘۔ (۱/۲۶۰،۲۶۱، مطلب: نواقض الوضوء)=