محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
شیئرز کے احکام شیئرز کا مختصر تعارف موجودہ زمانے میں تجارت کی ایک نئی صورت کا اضافہ ہوا ہے، اس کو اسٹاک مارکیٹ (Stock market)یعنی بازارِ حصص کہتے ہیں،پہلے زمانے میںجو شرکت ہو تی تھی وہ چند افراد کے درمیان ہو تی تھی، جس کو آج کل کی اصطلاح میں پارٹنر شپ (Partnership)کہا جاتا ہے، لیکن پچھلی دو تین صدیوں میں تجارت کے وسیع پھیلاؤ کی وجہ سے اس کی ایک صورت وجود میں آئی،جس کو جوائنٹ اسٹاک کمپنی (Joint stockc company)کہا جاتا ہے، جس کی وجہ سے کاروبار میں نئی صورتِ حال پیدا ہوئی،اور اس کے حصص (Shares)کی خریدوفروخت کا نیا مسئلہ وجود میں آیا،اس کی بنیاد پر دنیا بھر میں اسٹاک مارکٹس (Stock Market,s)کام کررہے ہیں،اور اس کی مختلف صورتیں ہیں ۔