محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
ناپاک چیز ملا کر بنائے گئے کریم کا استعمال اور وضو میں اس کا حکم مسئلہ (۵۵) : وہ مرہم (Antiseptic,Cream)جس کے بنانے میں کتے کی زبان استعمال ہوتی ہے اس کا استعما ل جائز نہیں ہے ،لیکن اگر کسی سخت ضرورت کی بنا پر اسے لگا لیا تو بوقتِ وضو اس کو دھوکر زائل کرنا ضر وری ہے، ورنہ نماز صحیح نہیں ہوگی ۔(۱)کافروں کے برتن دھونے سے پاک ہوجاتے ہیں مسئلہ (۵۶) : کافروں کے برتن دھونے سے پاک ہوجاتے ہیں، حضرت ثعلبہ الخشنی سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ ہم جس علاقہ میں رہتے ہیں وہ اہلِ کتاب کا علاقہ ہے، ہم ان کی ہانڈیوں میں کھانا پکاتے ہیں اور ان کے برتنوں میں پانی پیتے ہیں، توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم دوسرے برتن نہ پاؤ، تو ان کو خوب اچھی طرح پانی سے دھولو۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’بدایۃ المجتہد ‘‘ : وسبب الخلاف : ہل جمیع أجزاء الحیوان تابعۃ للّحم في الحلیۃ والحرمۃ ، أم لیست بتابعۃ للّحم ؟ فمن قال إنہا تابعۃ للّحم قال : إذا لم تعمل الذکاۃ في اللحم لم تعمل فیما سواہ ، ومن رأی أنہا لیست بتابعۃ قال : وإن لم تعمل في اللحم فإنہا تعمل في سائر أجزاء الحیوان ۔ (۲/۲۵۴، کتاب الذبائح ، الباب الأول : في معرفۃ محل الذبح والنحر، المسئلۃ الثانیۃ ، المکتبۃ المدنیۃ بدیوبند) (منتخبات نظام الفتاوی: ۱/۲۴، احسن الفتاوی: ۱/۹۱) الحجۃ علی ما قلنا: (۲) ما في ’’ السنن الترمذي ‘‘ : عن أبي ثعلبۃ الخشني أنہ قال : یا رسول اللہ ! إنا بأرض=