محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
کتاب البیوع (خرید وفروخت کا بیان) بیع کی لغوی تعریف :… بیچنا ، خرید وفرخت کرنا۔ اصطلاحی تعریف: …انسان کا اپنی مملوکہ چیز کو دوسرے کے قبضہ میں دینا آپس کی رضامندی سے۔یا دوسرے الفاظ میں یوں کہا جاوے :’’باہمی رضامندی سے مال سے مال کا تبادلہ کرنا‘‘ شراء : …قیمت ادا کر کے چیز کو قبضہ میں لے لینا۔ بیع میں استعمال ہونے والے چند قابلِ توجہ الفاظ: بائع :…بیچنے والا مشتری: …خریدنے والا ثمن :…دونوں کے درمیان طے شدہ بھاؤ قیمت:…بازار کی عام نرخ یعنی بھاؤ مبیع:…جس چیز کو بیچا جارہا ہےبیع وشراء کی مشروعیت قرآن، حدیث، اجماع اور قیاس سے قرآن:… ارشادِ خداوندی ہے : {وأحل اللہ البیع وحرم الربوا}۔ ترجمہ… حالانکہ اللہ تعالیٰ نے بیع کو حلال اور سود کو حرام قراردیا ہے۔ حدیث :… فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے : ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ سب سے پاکیزہ کمائی کون سی ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو آدمی خود اپنے ہاتھ سے کمائے ، ہر تجارت برکت والی ہے۔(مسند احمد ، مسند بزار)