محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
مصنوعی بالوں پر مسح کافی نہیں ہوگا مسئلہ(۴۲۷) : وِگ (Wig) یعنی مصنوعی بال اگر سر پر اس طرح فٹ کئے جائیں، کہ انہیں بآسانی نکالنا ممکن نہ ہو، یا اس طرح فٹ کئے جائیں کہ بآسانی نکالے جا سکتے ہوں ، بہر دو صورت سر کے اصل بالوں کے چوتھائی پر مسح لازم ہے(۱)، وِگ پر مسح کرنا کافی نہ ہوگا، کیونکہ اس کو لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع بھی فرمایا ہے ۔بھؤوں اور چہرے کے بالوں کا اکھاڑنا مسئلہ(۴۲۸): بہت سی عورتیں بھوؤں کے بالوں کو اکھاڑ کر انہیں باریک کرتی ہیں ، اسی طرح چہرہ کے بالوں کو اکھاڑ تی ہیں یا کسی سے اکھڑواتی ہیں ،تاکہ وہ حسین وجمیل معلوم ہوں ، ان کا یہ عمل حرام ہے ۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما فی ’’ الفتاوی الہندیۃ‘‘: والمفروض فی مسح الرأس مقدار الناصیۃ کذا في الہدایۃ، والمختار في مقدار الناصیۃ ربع الرأس ، کذا في الاختیار شرح المختار ۔ (۱/۵) الحجۃ علی ما قلنا: (۲) ما فی ’’ الصحیح المسلم ‘‘: لما جاء في الحدیث : عن عبد اللہ بن مسعود قال :’’ لعن اللہ الواشمات والمستوشمات، والنامصات والمتنمصات، والمتفلجات للحسن، المغیرات خلق اللہ ‘‘۔ الخ (۲/۲۰۵ ، کتاب اللباس والزینۃ، باب تحریم فعل الواصلۃ والمستوصلۃ ، رقم الحدیث : ۵۵۳۸ ، رقم الباب : ۱۲) ما فی ’’ تکملۃ فتح الملہم مع التکملۃ کاملۃ ‘‘: قولہ : (النامصات) النمص نتف الشعر، والنامصۃ ہي التي تنتف شعر الوجہ کما في القاموس وتاج العروس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ والمتنمصۃ من تأمر امرأۃ أخری بنتف الشعر عن نفسہا وأکثر ما تفعلہ النساء في الحواجب وأطراف=