محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
۳؍ … نفس کو قابو میں کرنے کے لیے ہر وقت اللہ سے مدد چاہیں، پتہ چلا کہ قوتِ نفس کوتوڑنے کے لیے اور اپنی تمام قوتوں کو اعتدال میں لانے کے لیے روزہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔روزہ کا فلسفہ:… روزہ انسانی جسم وصحت کے لیے نسخۂ کیمیاء ہے، جس کی بناء پر نظامِ ہضم درست رہتاہے جو انسانی صحت کے لیے لازم ہے(طب)۔مشہور مقولہ ہے:’’ المعدۃ بیت الداء والحمیۃ رأس الدواء‘‘۔ … معدہ بیماریوں کا گھر ہے اور پرہیز ہی اصل دوا ہے۔ روزہ مسلمانوں میں سپاہیانہ لگن، ولولہ اور جوش پیدا کرتاہے جو ایک مجاہدِ اسلام کے لیے ضروری ہے۔ارشادِ خداوندی ہے : {وأعدوا لہم ما استطعتم من قوۃ}۔… اور ان سے مقابلہ کے لیے جس قدر بھی تم سے ہوسکے سامان درست رکھو قوت سے۔ (۱) روزہ انسان کے اندر صفاتِ ملکوتی پیدا کرتا ہے ،تا کہ انسان راہِ اعتدال اختیار کرے جو اس امت کا خاصہ ہے۔فرمانِ باری تعالیٰ ہے:{وکذلک جعلنٰکم أمۃ وسطا}۔…اور اسی طرح ہم نے تمہیں ایک امتِ عادل بنایا ہے۔(۲) ------------------------------ (۱) (الأنفال :۶۰) (۲) (البقرۃ :۱۴۳)