محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
روزہ کی حالت میں کسی عورت کا فوٹو دیکھنا مفسدِ صوم نہیں مسئلہ(۱۴۸): محض کسی عورت یا فوٹو کے دیکھنے سے یا کسی کا خیال اپنے دل میں جمالینے اور تفکر کرنے سے اگر احتلام ہو جائے تو اس صورت میں روزہ فاسد نہ ہوگا،اورنہ ہی اس پر قضا وکفارہ لازم ہوگا، گوکہ یہ فعل بجائے خود ناجائز و حرام ہے خصوصاً روزہ کی حالت میں ۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح والہندیۃ وفتح القدیر‘‘ : أو أنزل بنظر إلی فرج امرأتہ لم یفسد أو فکر وإن أدام النظر والفکر حتی أنزل لأنہ لم یوجد منہ صورۃ الجماع ولا معناہ وہوالإنزال عن مباشرۃ ولا یلزم من الحرمۃ الإفطار۔ (ص : ۳۶۱ ، الفتاوی الہندیۃ : ۱/۲۰۴ ، فتح القدیر : ۲/۳۳۳) ما في ’’ الفتاوی التاتارخانیۃ ‘‘ : وإذا نظر إلی امرأتہ بشہوۃ فأمنی ، وفي الخانیۃ : أو تفکر فأمنی لا یفسد، وفي الظہیریۃ : وکذا إن احتلم ، وفي الفتاوی العتابیۃ : ولا یفسد بالنظر إلی فرج امرأتہ إن أمنی ۔ (۲/۱۰۶) (فتاوی رحیمیہ : ۷/۲۶۲)