محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
پراویڈنٹ فنڈ (Provident Fund) مسئلہ(۳۵۴): پراویڈ نٹ فنڈ کے نام سے ملازمین کی تنخواہوں میں سے کچھ رقم ہر مہینہ کاٹی جاتی ہے، اس رقم کی کٹوتی کی دو صورتیں ہوتی ہیں : جبری کٹوتی، اختیاری کٹوتی۔ ۱-…جبری کٹوتی یہ ہے کہ ہر ملازم کیلئے اپنی تنخواہ کا ایک حصہ لازماً کٹوانا پڑتا ہے ، اور ملازمت کے اختتام پرحکومت اس پر سود بھی ادا کرتی ہے ، وہ شرعاً سود نہیں بلکہ تنخواہ ہی کا ایک حصہ ہے جو اسے ریٹائر (Retire)ہونے کے بعد ملتا ہے، لہذا اس کا لینا اور استعمال کرنا جائز ہے ۔ (۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما فی ’’ البحر الرائق ‘‘: قولہ: (بل بالتعجیل أو بشرط أو بالاستیفاء أو بالتمکن) یعني لا یملک الأجرۃ إلا بواحدۃ من ہذہ الأربعۃ، والمراد أنہ لا یستحقہا المؤجر إلا بذلک کما أشار إلیہ القدوري في مختصرہ لأنہا لوکانت دیناً لا یقال إنہ ملکہ المؤجر قبل قبضہ، وإذا استحقہا المؤجر قبل قبضہا فلہ المطالبۃ بہا وحبس علیہا وحبس العین عنہ ولہ حق الفسخ إن لم یعجل لہ المستأجر کذا في المحیط، لکن لیس لہ بیعہا قبل قبضہا ۔ (۷/۵۱۱ ، کتاب الإجارۃ) ما فی ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘: ثم الأجرۃ تستحق بأحد معان ثلاثۃ: إما بشرط التعجیل أو بالتعجیل أو باستیفاء المعقود علیہ فإذا وجد أحد ہذہ الأشیاء الثلاثۃ فإنہ یملکہا کذا في شرح الطحاوی ۔ (۴/۴۱۳ ، کتاب الإجارۃ ، الباب الثاني في بیان أنہ متی تجب الأجرۃ وما یتعلق بہ من الملک وغیرہ،کذا في الہدایۃ مع الدرایۃ: ۳/۲۹۴،کتاب الإجارۃ، باب الأجر متی یستحق)