محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
نکسیر سے روزہ فاسد ہوگا یا نہیں؟ مسئلہ(۱۸۴): اگر کسی روزہ دار کی نکسیر پھوٹ جائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا، البتہ نکسیر کا خون حلق کے اندر چلا جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا، قضاء لازم ہوگی کفارہ نہیں۔(۱)روزے کی حالت میں چہرے پر کریم لگانا مسئلہ(۱۸۵): روزے کی حالت میں چہرے اور جسم پر کریم لگانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ہے ، اس لیے کہ روزہ اس وقت ٹوٹتا ہے جب کوئی چیز بعینہ فطری منفذ کے ذریعے پیٹ یا دماغ تک پہنچے ، اگر کوئی چیز مساماتِ بدن کے ذریعے جسم میں داخل ہوتو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ فتاوی قاضیخان علی ہامش الہندیۃ ‘‘ : ولو دخل دمعہ أو عرق جبہتہ أو دم رعافہ حلقہ فسد صومہ ۔ (۱/۲۱۱ ، النہر الفائق :۲/۱۵، کتاب الصوم ، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ) (احسن الفتاوی :۴/۴۳۸) الحجۃ علی ما قلنا: (۲) ما في ’’ رد المحتار‘‘ : إذا ادہن أو اکتحل أو احتجم وإن وجد طعمہ في حلقہ، ’’ در مختار ‘‘ ’’وفی الشامیۃ ‘‘: لأن الموجود في حلقہ أثر داخل من المسام الذي ہو خلل والمفطر إنما ہو الداخل من المنافذ للاتفاق علی أن من اغتسل في ماء فوجد بردہ في باطنہ أنہ لا یفطر ۔ (۳/۳۲۷)