محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
پمپنگ سیٹ کے ذریعہ کنویں کا ناپاک پانی نکالنا مسئلہ (۶۳) : بعض صورتوںمیں ناپاکی وغیرہ کے گرجانے پرکنویں کا پورا پانی نکالنا ضروری ہوتاہے،اس لئے پمپنگ سیٹ (Pumping,set) کا استعمال نہ صرف جائز بلکہ زیادہ آسان اوربہترہے،کیوں کہ مقصودپانی نکالناہے،خواہ وہ کسی بھی طریق سے ہو۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ نور الإیضاح ‘‘ : تنزح البئر الصغیرۃ بوقوع نجاسۃ وإن قلت من غیر الأرواث ۔ (ص : ۲۸ ، فصل في مسائل الآبار) ما في ’’الفتاوی الہندیۃ والہدایۃ ‘‘ : إذا وقعت في البئر نجاسۃ نزحت وکان نزح ما فیہا من الماء طہارۃ لہا بإجماع السلف رحمہم اللہ کذا في الہدایۃ ۔ (۱/۱۹ ، الباب الثالث في المیاہ ، الفصل الأول فیما یجوز بہ التوضؤ وہو ثلاثۃ أنواع ، الہدایۃ : ۱/۲۴، فصل في البیر) (جدید فقہی مسائل:۱/۱۱۲)