محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
موبائل میں کسی کی تصویر فیڈ کرنا مسئلہ(۴۰۹): موبائل میں کسی شخص کی تصویر فیڈ (Feed) کرنا ،کہ جب بھی فون کیا جائے تو بجائے نمبر کے اس شخص کی تصویر آئے درست نہیں ہے ۔(۱)خراب موبائل ،عیب بتلائے بغیر فروخت کرنا مسئلہ(۴۱۰): بہت سے لوگ موبائل خراب ہونے پر اسے کم قیمت میں فروخت کردیتے ہیں، اور خریدار کو موبائل میں موجود عیوب اور خرابیوں پر آگاہ نہیںکرتے، اس طرح کی بیع دھوکہ دہی ہے جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منع فرمایا ـ۔(۲) اس بیع کے بعد خریدار کواختیارہوگا کہ چاہے تو پوری قیمت ِخرید پر رکھ لے، اور اگر چاہے توواپس کردے، لیکن یہ اختیار نہیں ہے کہ موبائل رکھ لے، اور عیب کی وجہ سے کچھ قیمت کے واپسی کا مطالبہ کرلے۔(۳) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ الصحیح البخاري‘‘: ’’ إن أشد الناس عذابا عند اللہ المصورون ‘‘ ۔ (۲/۸۸۰ ، اللباس، باب عذاب المصورین یوم القیامۃ) ما فی ’’ رد المحتار علی الدر المختار ‘‘: ’’ لا تمثالَ إنسان أو طیر‘‘۔ ’’درمختار‘‘۔ قولہ: (أو طیر) لحرمۃ تصویر ذي الروح ۔ (۹/۵۱۹ ، الحظروالإباحۃ ، فصل في اللبس) الحجۃ علی ما قلنا: (۲) ما فی ’’ جمع الجوامع ‘‘: عن ابن عباس ؓ قال: قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم : ’’من غشنا فلیس منا ، ومن رمانا بالنبل فلیس منا ‘‘ ۔ (۷/۲۱۳ ، رقم الحدیث : ۲۲۴۹۷) (۳) ما فی ’’ جامع الترمذی ‘‘ : عن أبي ھریرۃ ؓ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مر علی صبرۃ من طعام فأدخل یدہ فیھا فنالت أصابعہ بللا، فقال: ’’یا صاحب الطعام! ما ھذا ؟=