محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
موبائل میں گیم ڈاؤن لوڈ کرنا مسئلہ(۴۰۶): موبائل میں جانداریا غیر جاندار کی تصویر والے گیم ڈاؤن لوڈ کرکے کھیلنا ،جیسے کرکٹ،فٹبال ،کیرم بورڈ وغیرہ، اس میں ضیاعِ وقت لازم آتا ہے ، بالخصوص جب کہ اس میں تصاویر بھی موجودہوں،تواس کی برائی اور بڑھ جاتی ہے، لہذا اس سے اجتناب لازم ہے ۔(۱)ایک موبائل سے دوسرے موبائل پر تصویر ی میسیج، یافلم، یا گانے بھیجنا مسئلہ(۴۰۷): کسی شخص کے کہنے پریا از خود کسی دوسرے کے موبائل پر، جاند ار وں کی تصویر والے میسیج بھیجنا ،اسی طرح ایک موبائل سے دوسرے موبائل میں فلم ،یاگانا بھیجنا، شرعاً ناجائز اور سخت گناہ ہے ۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما فی ’’ جمع الجوامع ‘‘:’’ مِن حُسن اسلام المرء ترکہ ما لا یعنیہ‘‘۔ (۶/۳۹۳، المیم مع النون من الجامع الصغیر وزوائدہ، رقم الحدیث:۱۹۹۹۷۰) ما فی ’’ رد المحتار علی الدر المختار ‘‘: قال ابن عابدین الشامي رحمہ اللہ : کل لعبٍ وعبثٍ حرام ٌ۔(۹/۵۶۶، الحظر والإباحۃ، باب الاستبراء وغیرہ) الحجۃ علی ما قلنا: (۲) ما فی ’’ الصحیح البخاري ‘‘ : ’’ إن أشد الناس عذابا عند اللہ المصورون ‘‘ ۔ (۲/۸۸۰ ، کتاب اللباس، باب عذاب المصورین یوم القیامۃ) ما فی ’’ المعجم الکبیر للطبرانی ‘‘: وعن ابن عباسؓقال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: ’’ لا تدخل الملا ئکۃ بیتا فیہ صورۃ تمثال، والمصورون یعذبون یوم القیامۃ في النار، یقول لہم الرحمٰن: قوموا إلی ما صورتم، فلا یزالون یعذبون حتیّٰ تنطق الصورۃ ولا تنطق ‘‘ ۔ (۱۱/۱۵۷ ، رقم الحدیث: ۱۱۴۷۸ ، مجمع الزوائد : ۵/۲۲۶ ، اللباس ، باب ما جاء في التماثیل والصور ، رقم الحدیث : ۸۸۹۵)=