محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
ترجمہ:…آپ کہیے اللہ کی زینت کو جو اس نے اپنے بندوں کے لیے بنائی ہے کس نے حرام کردیا ہے، اور کھانے پینے کی پاکیزہ چیزوں کو؟(اعراف:۳۲)مردو عورت کے لیے زینت سے متعلق اسلامی ہدایات: ۱-…ایسی زیب وزینت جس میں مرد عورتوں ،اور عورتیں مردوں کی مشابہت اختیار کریں شرعاً جائز نہیں ہے۔ عن ابن عباس رضي اللہ عنہما قال : ’’ لعن النبي صلی اللہ علیہ وسلم المتشبہین من الرجال بالنساء والمتشبہات من النساء بالرجال ‘‘ ۔ ترجمہ : اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان مردوں پر لعنت فرمائی جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں، اور ان عورتوں پر بھی جو مردوں کا روپ دھارتی ہیں۔ (صحیح بخاری : ۲/۸۷۴ ، کتاب اللباس ، باب المتشبہین بالنساء والمتشبہات بالرجال ، رقم الحدیث : ۵۶۵۶) ۲-…زیب وزینت کی خاطر مسلمان کا اپنا حلیہ ، وضع قطع اس طرح بدل لینا کہ غیر مسلموں سے بظاہر کوئی امتیاز باقی نہ رہے، شرعاً جائز نہیں ہے۔ لقولہ تعالی: {ولا ترکنوا إلی الذین ظلموا فتمسکم النار } ۔ (سورۂ ہود:۱۱۳) ولقولہ علیہ السلام : ’’ أبغض الناس إلی اللہ ثلاثۃ ؛ ملحد في الحرم، مبتغ في الإسلام سنۃ الجاہلیۃ ، ومطلب دم امرئٍ مسلم بغیر حق لیہریق دمہ ‘‘ ۔ (مشکوۃ المصابیح : ص۲۷) ولقولہ علیہ السلام: ’’ من تشبہ بقوم فہو منہم ‘‘ ۔ (ابوداود : ص ۵۵۹ ، کتاب اللباس ، باب لباس الشہرۃ)