محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
تنخواہ کے علاوہ دیگر سہولیات انعام اور تبرع ہے مسئلہ(۳۴۸): بعض ادارے تنخواہ کے علاوہ دیگر سہولیات مثلاً:رہائش ، مکان ، بیماری میں علاج ومعالجہ وغیرہ کی سہولت اپنے ملازمین کو دیتے ہیں ، تو یہ اجرت کا حصہ نہیں ، بلکہ انعام اور تبرع ہے ، لہذا اجیر کا اس میں کوئی استحقاق نہ ہوگا ، مگر پھر بھی بوقتِ اجارہ جانبین کے درمیان معاملات واضح اور صاف ہو کر طے ہونے چاہیے ، تاکہ جھگڑے فساد کا امکان باقی نہ رہے ۔(۱)رخصتِ اتفاقیہ اور ایامِ غیر حاضری کی اجرت مسئلہ(۳۴۹) : رخصتِ اتفاقیہ اوررخصتِ علالت کے سلسلہ میں فقہاء کی رائے یہ ہے کہ اجیر کو رخصت لینے کا پورا حق ہے ، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ رخصت مع الاجرت ہوگی یا بدون الاجرت؟ متقدمین کی رائے یہ ہے کہ یہ رخصت بدون الاجرت ہوگی، کیوںکہ اجرت کا استحقاق تسلیمِ منافع سے ہوتا ہے ، اور رخصت کے زمانے میں تسلیمِ منافع نہیں ہو تا، لہذا اجرت بھی لازم نہ ہوگی ، البتہ عرف یہ ہے کہ ادارے عقدِ ملازمت کے شروع میں ہی یہ بات بتادیتے ہیں ،کہ سال بھر میں ایک ملازم اتنی رخصتِ اتفاقیہ اور اتنی رخصتِ علالت ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ درر الحکام شرح مجلۃ الأحکام ‘‘: العطیۃ التي أعطیت للخدمۃ من الخارج لا تحسب من الإجارۃ ۔ (۱/۶۵۳ ، کتاب الإجارۃ ، الفصل الرابع في بیان الآدمی) (اسلام کا قانون اجارہ:۲۲۷)