محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
مسواک نہ ہونے کی صورت میں انگلی یا کپڑے کا استعمال مسئلہ (۴۴): اگر مسواک میسر نہ ہو، یا منہ میں دانت نہ ہوں، یا مسواک کے استعمال سے کسی تکلیف یا ضرر کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں سیدھے ہاتھ کی انگلی یا کسی کھردرے کپڑے سے دانت صاف کرنا مسوا ک کے قائمِ مقام ہو سکتا ہے۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : ولا یقوم الأصبع مقام الخشبۃ فإن لم توجد الخشبۃ فحینئذ یقوم الأصبع من یمینہ مقام الخشبۃ کذا في المحیط والظہیریۃ ۔ (۱/۷ ، الفصل الثاني في سنن الوضوء) ما في ’’ رد المحتار ‘‘ : وعند فقدہ أو فقد أسنانہ تقوم الخرقۃ الخشنۃ أو الأصبع مقامہ ۔ (۱/۲۳۶ ، مطلب فی منافع السواک) ما في ’’ البحر الرائق ‘‘ : وتقوم الأصبع أو الخرقۃ الخشنۃ مقامہ عند فقدہ أو عدم أسنانہ في تحصیل الثواب لا عند وجودہ۔ (۱/۴۳، کتاب الطہارۃ) (فتاوی حقانیہ: ۲/۵۰۰)