محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
نوٹ: الواشمۃ : وشمٌ سے ماخوذہے ، وشم عورتوں میں گودنے کا ایک قدیم فیشن ہے، جس میں سوئی وغیرہ کے ذریعے بدن کے کسی حصہ یعنی رخسار ، ہونٹ ، کلائی وغیرہ میں باریک سوراخ کیا جاتا ہے،پھر اس میں کاجل سرمہ وغیرہ بھر دیا جاتا ہے ، جس میں سیاہ یا کسی اور رنگ کے نقطے ابھر آتے ہیں ، جس کو حسن میں زیادتی کا باعث سمجھا جاتا ہے، اس عمل کے کرنے والیوں کو واشمات اور جس کے ذریعہ کرایا جائے اس کو مستوشمات کہتے ہیں ۔ (۱)خوبصورتی کے لیے دانتوں کے درمیان کشادگی کروانا مسئلہ(۴۵۰): حسن اور خوبصورتی کی غرض سے دانتوں کو باریک کروانا اور کشادہ کروانا بھی ناجائز ہے۔ (۲) ------------------------------ (۱) ما في ’’ فتح الملہم ‘‘ : أما الواشمۃ بالشین المعجمۃ ففاعلۃ الوشم وہي أن تغرز إبرۃ ونحوہما في ظہر الکف أو المعصم، أو الشفۃ أو غیر ذلک من بدن المرأۃ حتی یسیل الدم ثم تحشو ذلک الموضع بالکحل أو النورۃ فیخضّر وقد یفعل ذلک لنقش صور أو نقوش وفاعلۃ ہذا واشمۃ، والمفعول بہا ذلک موشومۃ، فإن طلب فعل ذلک بہا فہی مستوشمۃ، والوشم حرام بنص ہذا الحدیث علی الفاعلۃ والمفعول بہا باختیارہا والطالبۃ لہ۔ (۱۰/۱۶۷، کتاب اللباس والزینۃ، باب تحریم فعل الواصلۃ والمستوصلۃ، والواشمۃ والمستوشمۃ والنامصۃ والمتنمصۃ إلخ، المکتبۃ دار احیاء التراث العربی ، الصحیح المسلم: ۲/۲۰۵، الصحیح البخاري : ۲/۸۷۸) (۲) (حوالہ سابق )