محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
جب تک پانی کشتی کے نیچے ہوتو اس کو سہارا دیتا ہے ، اس کو آگے بڑھاتا ہے، اگر کشتی کے اندر گھس جائے تو کشتی کی ہلاکت کا باعث ہوجاتا ہے۔معیشت کے وسائل: حضرت مقدادبن معدیکرب فرماتے ہیں : میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ اپنے ہاتھ کی کمائی کھانے سے بہتر کوئی کمائی نہیں ، اللہ کا نبی داود (علیہ السلام) اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھاتا تھا ، سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: ’’ ما أکل أحد طعاماً قط خیراً من أن یأکل من عمل یدہ ۔ إن نبي اللہ داود کان یأکل من عمل یدہ ‘‘۔ (صحیح البخاري:۲/۳۴، حدیث نمبر۲۰۷۲) معاشی وسائل کی دوقسمیں ہیں : ایک مادی ،دوسری معنوی و روحانی ۔ پھر ’’مادی وسائل ‘‘ کی دو قسمیں ہیں: ایک جائز ، دوسری ناجائز ۔ قسمِ اول :… جائز ذرائعِ معاش …تجارت ، زمینداری ، دوکانداری ، ملازمت اور صنعت وحرفت وغیرہ (بشرطیکہ چند قواعد کا پاس ولحاظ کیا جائے) قسمِ ثانی :…ناجائز ذرائعِ معاش… سود، جوا ، چوری ، غصب ، ڈاکہ ، زنا وغیرہ ، ان ذرائع سے کمائی قطعاً ناجائز وحرام ہے۔ ’’روحانی ‘‘ اور معنوی وسائل وذرائع :… مثلاً نماز ، دعا ، تقوی ، صبر ، روحانی اعمال ، توکل۔(۱) نماز :… ارشادِ خداوندی ہے : {واستعینوا بالصبر والصلوۃ}۔مدد لو صبر اور نماز سے۔ (بقرۃ:۴۵) معیشت کی تنگی کو دور کرنے کے لیے دو رکعت صلوۃ الحاجۃ پڑھنا چاہیے۔