محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
بسنت اور تل سنکرات ہندوانہ رسمیں ہیں مسئلہ(۲۳): بسنت میلہ ایک ہندوانہ تہوار ہے ، اس کے کسی بھی عمل میں شرکت غیروں کی مشابہت اختیار کرنا ہے،جس پر حدیث میں سخت وعید وارد ہوئی ہے(۱) ،اسی طرح تل سنکرات بھی غیر اسلامی تہوار ہے جس میں پتنگ بازی ، ناچ گانا ہوتا ہے،نیزاس میں وقت،پیسہ اور جانوں کے ضیاع جیسی عظیم قباحتیں اور برائیاں موجود ہیں ، جو شرعاً ناجائز اور حرام ہیں ۔ (۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما فی ’’ السنن أبی داود ‘‘: عن ابن عمر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :’’ من تشبہ بقوم فہو منہم ‘‘ ۔ (ص: ۵۵۹) (۲) ما فی ’’ الکتاب ‘‘: قال تعالی:{ومن الناس من یشتري لہو الحدیث لیضل عن سبیل اللہ بغیر علم} ۔ (سورۃ لقمان:۶) وقولہ تعالی:{إن المبذرین کانوا إخوان الشیاطین ، وکان الشیطن لربہ کفوراً}۔ (سورۃ الإسراء : ۲۷) (فتاویٰ حقانیہ: ۲/۱۰۹)