محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
موبائل میں رنگ ٹون کی جگہ قرآنی آیات وکلماتِ اذان کے فیڈ کرنے کا حکمِ شرعی مسئلہ(۴۰۳): موبائل میں رنگ ٹون کی جگہ آیاتِ قرآنیہ، یا کلماتِ اذان وغیر ہ کے فیڈ (Feed) کرنے میں ابتذال وامتہان ، یعنی تحقیر وتذلیل لازم آتی ہے ،اس لئے یہ نا جائز ہے،اور فقہ کا قاعدئہ مسلمہ ہے: کہ امور مقاصد کے تابع ہوتے ہیں ۔(۱)موبائل پر بذریعۂ میسیج کسی اجنبیہ سے گفتگو کرنا مسئلہ(۴۰۴): موبائل پر کسی ا جنبیہ سے میسیج کے ذریعہ گفتگو کرنا ایسا ہی ہے جیسے آمنے سامنے گفتگو کرنا ، اس لئے یہ ناجائز ہے۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما فی ’’ الأشباہ والنظائر لإبن نجیم الحنفی ‘‘: ’’ الأمور بمقاصدہا ‘‘ وکذا الحارس إذا قال في الحراسۃ ’’ لا إلہ إلا اللہ ‘‘ یعني لأجل الإعلام بأنہ مستیقظ ۔ (۱/۱۱۳؍ ۱۱۶) الحجۃ علی ما قلنا: (۲) ما فی ’’ رد المحتار علی الدر المختار ‘‘: ولا یکلم الأجنبیۃ إلا عجوزاً۔’’درمختار‘‘۔ ویجوز الکلام المباح مع امرأۃ أجنبیۃ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وفي الحدیث دلیل أنہ لا بأس بأن یتکلم مع النساء بما لا یحتاج إلیہ ولیس ھذا من الخوض فیما لایعنیہ ،إنما ذلک في کلا م فیہ إثم، فالظاہر أنہ قول آخر أو محمولعلی العجوز ۔ (۹/۵۳۰ ، الحظروالإباحۃ ، فصل في النظر والمس)