محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
۴) {وإن أردتم أن تسترضعوا أولادکم فلا جناع علیکم إذا سلمتم ما آتیتم بالمعروف}۔… اور اگر تم کسی مصلحت کی وجہ سے اپنے بچوں کو کسی اور انّا کا دودھ پلوانا چاہو تب بھی تم پر کوئی گناہ نہیں ، جب کہ ان کے حوالہ کردو جو کچھ ان کو دینا طے کیا ہے قاعدہ کے موافق۔(سورۃ البقرۃ:۲۳۳) مذکورہ آیات سے اجارہ کا جواز مفہوم ہوتا ہے ۔اجارہ کا ثبوت حدیث سے:… ۱) عن أبي ہریرۃ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : ’’ أعط الأجیر أجرہ قبل أن یجف عرقہ ‘‘۔… حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی اجرت ادا کردو۔(سنن کبری بیہقی:۶/۱۲۱، کتاب الإجارہ) ۲) عن أبي سعید الخدري أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم نہی عن استئجار الأجیر حتی یبین لہ أجرہ ۔ … حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدور کو کرایہ پر لینے سے منع فرمایا یہاں تک کہ مزدور کو اس کی اجرت بتادی جائے۔(الفتح الربانی:۱۵/۱۲۲) ان دونوں احادیث سے اجارہ کا جواز بالکل واضح ہے ، اس لیے کہ ان احادیث میں اجیر کو اجرت کی ادائیگی کی تاکیدفرمائی گئی ہے۔اجارہ کا ثبوت اجماع سے:… صاحبِ بدائع الصنائع علامہ کاسانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابوبکراصم سے پہلے پوری امت کا اس بات پراجماع تھا کہ عقدِ اجارہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین