محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
کتاب الصوم (روزہ کا بیان) روزہ صحتِ جسمانی وروحانی کے لیے ایک نسخۂ کیمیا فرمانِ باری تعالیٰ ہے:… {یآیہا الذین اٰمنوا کتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقون}۔…اے ایمان والو ! تم پر روزے فرض کیے گئے جیسا کہ ان لوگوں پر فرض کیے گئے تھے جو تم سے قبل ہوئے ، عجب نہیں کہ تم متقی بن جاؤ۔(۱) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادہے:… ((بني الإسلام علی خمس؛ شہادۃ أن لا إلٰہ إلا اللہ وأن محمدا رسول اللہ ، و إقام الصلوۃ وإیتاء الزکوۃ ، والحج ، وصوم رمضان))۔…اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے : اس بات کی شہادت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، اور نماز قائم کرنا، زکوۃ اور حج ادا کرنا، اور رمضان کے روزے رکھنا۔ (۲)روزہ کی لغوی واصطلاحی تعریف:… لغت میں: بات چیت یا کھانے پینے سے رکے رہنے کو روزہ کہتے ہیں۔ ------------------------------ (۱) (البقرۃ : ۱۸۳) (۲) (صحیح البخاری : ۱/۶)