محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
جوائنٹ فیملی کی کمائی پر زکوۃ مسئلہ(۱۱۲): اگر کچھ افراد ایک ساتھ رہتے ہوں مگر اپنی سب کمائی سربراہ کو دے دیتے ہوں، وہ اس سے ان کے کھانے پینے، رہنے وغیرہ کا انتظام کرتاہو، ا ور پھر بقیہ رقم سے کوئی چیز مثلاً، سونا چاندی وغیرہ خریدا جاتاہو تو اگر وہ اتنا ہوجائے کہ تقسیم کیا جائے تو ہر کسی کا حصہ نصاب کو پہنچ جائے تو زکوۃ واجب ہوگی ورنہ نہیں، اسی طرح اگر کچھ افراد مل کر کاروبار وغیرہ کرلے تو بھی یہی حکم ہوگا۔(۱)پولٹری فارم اور مچھلی کے تالاب پر زکوۃ مسئلہ(۱۱۳): مرغی فارم (Poultry Forms) ،مچھلی کے تالاب کی زمین اور ان کے لیے درکار اسباب و سامان پر زکوۃ نہیں ہے، ہاں اگرفارم اور تالاب کی آمدنی بقدرِ نصاب ہو تو اس پر زکوۃ واجب ہوگی۔ ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ الدر المختار مع رد المحتار‘‘ : (وسببہ) أي سبب افتراضہا (ملک نصاب حوليّ) نسبۃ للحول لحولانہ علیہ (تام) بالرفع صفۃ ملک ۔’’درمختار‘‘۔ (۳/۱۷۴، کتاب الزکاۃ) ما في ’’ المختصر القدوري ‘‘ : الزکوۃ واجبۃ علی الحر المسلم البالغ العاقل إذا ملک نصاباً کاملاً، ملکاً تاماً وحال علیہ الحول ۔ (ص : ۴۳ ، کتاب الزکاۃ) ما في ’’ مجمع البحرین وملتقی النیرین ‘‘ : یفترض علی کل مسلم حر مالک لنصاب حولي۔ (۱/۱۷۹)