محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
بیڑی ، سگریٹ یا گٹکھا وغیرہ سے روزہ افطار کرنا مسئلہ (۱۳۸): بعض لوگ بیڑی ، سگریٹ، پان، تمباکو اور گٹکھا وغیرہ کے اس قدر عادی ہوتے ہیں کہ رمضان المبارک میں انہیں چیزوں سے روزہ افطار کرتے ہیں ،جبکہ سنت یہ ہے کہ کھجور میسر ہو تو اس سے روزہ افطار کیا جائے، ورنہ پانی سے، اس لیے ان کا یہ عمل خلافِ سنت ہے، البتہ اس سے روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ السنن الترمذي ‘‘ : عن أنس بن مالک رضي اللہ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : ’’ من وجد تمراً فلیفطر ومن لا فلیفطر علی ماء ، فإن الماء طہور ‘‘ ۔ (۱/۱۴۹، کتاب الصوم ، باب ما یستحب علیہ الإفطار) ما في’’ السنن لأبي داود ‘‘ : عن سلمان بن عامر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ’’ إذا کان أحدکم صائماً فلیفطر علی التمر فإن لم یجد التمر فعلی الماء فإن الماء طہور ‘‘ ۔ (ص۳۲۱ ، کتاب الصیام ، باب ما یفطر علیہ) ما في ’’ مرقاۃ المفاتیح ‘‘ : وہذا الترتیب لکمال السنۃ لأصلہا ، وفیہ بحث لا یخفی لأنہ إن کان التمر موجوداً وبدأ بالماء أو اقتصر علیہ ، فلا شک في مخالفۃ السنۃ ۔ (۴/۴۲۳ ، قبیل باب تنزیہ الصوم) ما في ’’ تحفۃ الأحوذي ‘‘ : فیہ دلیل علی مشروعیۃ الإفطار بالتمر فإن عدم الماء فبالماء ۔ (۳/۴۳۳ ، کتاب الصوم ، باب ما یستحب علیہ الإفطار ، رقم الحدیث : ۶۹۵) (فتاوی محمودیہ: ۱۰/۲۱۰ ، فتاوی حقانیہ :۴/۱۴۷)