محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
بیمہ کی اقسام بیمہ کی تین قسمیں ہیں : (۱)… تامین الحیاۃ (زندگی کا بیمہ )۔(۲)… تامین الأشیاء (املاک کا بیمہ)۔(۳) … تامین المسؤلیت (ذمہ داری کا بیمہ) ۱- …تامین الحیاۃ : …جس کو (Life insurance)یعنی زندگی کا بیمہ کہتے ہیں ، اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ بیمہ کمپنی اپنے ڈاکٹر کے ذریعہ بیمہ دار کا طبی معائنہ کراتی ہے ، اور ڈاکٹر اس کی جسمانی حالت دیکھ کر اندازہ کرتا ہے، کہ یہ شخص اتنے سال مثلاً دس سال زندہ رہ سکتا ہے، تو ڈاکٹر کی مذکورہ رپورٹ کے مطابق کمپنی اس کا دس سال کا بیمۂ حیات مقرر کرتی ہے، اس کے بعد بیمہ کمپنی اور بیمہ دار کے مابین ایک رقم مقرر ہوتی ہے ،جوبیمہ دارکمپنی کو قسط وار ادا کرتا ہے ، مثلاً: ہرماہ سو روپئے قسط متعین ومقرر ہے تو سالانہ بارہ سو روپئے بن گئے، اور دس سال میں بارہ ہزار روپئے جمع ہوگئے ، اب اگر مدتِ مذکورہ سے پہلے بیمہ دار کاانتقال ہوگیا خواہ طبعی موت سے یا کسی حادثہ وغیرہ سے ہو،تو بیمہ کمپنی اصل رقم اس کے ورثاء کو حسبِ شرائط کچھ زائد رقم کے ساتھ واپس کرے گی، اور اگر مدتِ مذکورہ کے بعد انتقال ہو تو اصل رقم مع سود ورثاء کو واپس دے گی، البتہ پہلی صورت میں شرحِ منا فع زائد ہوتے ہیں، اوردوسری صورت میں شرحِ منافع کم ہوتا ہے ۔ ۲-…تامین الأشیاء:… جس کو (Good insurance) اشیاء واملاک کا بیمہ کہتے ہیں ، اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ اگر کوئی شخص کسی سامان مثلاً : گاڑی ، موٹر سائیکل ، عمارت، کار ، اور بحری جہاز وغیرہ کا بیمہ کروانا چاہتاہے ،تو وہ