محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
روزے میں انہیلر یا گیس پمپ کا استعمال مسئلہ(۱۶۴): جن لوگوں کو تنفس کا مرض ہوتا ہے ،انہیں بعض اوقات انہیلر یا (Spray Asthma ) یـاگیس پمپ استعمال کرنا پڑتاہے،’’ جس کے ذریعہ ہوا اوراس کے ساتھ دوا جو غالباًسفوف کی شکل میںہو تی ہے‘‘ کا نہایت مختصرجزء پھیپھڑے تک پہونچ جاتاہے ، یہ حلق ہی کے راستہ سے جاتاہے ، لیکن معدہ میںنہیں جاتا، اگر چہ یہ بات جدید تحقیق سے یقینی طور پر ثابت ہے کہ سفوف کا یہ جزء معدہ تک نہیں پہو نچتا تب بھی روزہ فاسد ہوگا، کیونکہ ہمارے نزدیک قصداًوارادۃًدھو یں یا غبار کو حلق میں داخل کرنے سے بھی روزہ فاسد ہوتاہے ،جب کہ یہ دھواں بھی معدہ تک نہیں پہونچتا۔ (۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ رد المحتار‘‘ : أو دخل حلقہ غبار أو ذباب أو دخان۔’’تنویر‘‘۔ ومفادہ أنہ لو أدخل حلقہ الدخان أفطر أي دخان کا ن اھـ۔ (۳/۳۶۶ ، کتاب الصوم ، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسد) (کتاب الفتاوی:۳/۳۹۴، فتاوی محمودیہ:۱۰/۱۵۴، فتاوی حقانیہ:۴/۱۷۰، جامع الفتاوی:۵/۳۱۹)