محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
واشنگ مشین میں پاک وناپاک کپڑے دھونے کا طریقہ مسئلہ(۵۹) واشنگ مشین (Washing Machine) میں دھوئے جانے والے کپڑے پاک اور ناپاک دونوں طرح کے ہوتے ہیں ، لہذا ان کے دھونے کے دوطریقے ہیں ، ایک یہ کہ جن کپڑوں کے بارے میں یقین ہے کہ یہ پاک ہیں انہیں پہلے دھولیا جائے،اور اس کے بعد ناپاک اور مشکوک کپڑوں کو دھولیا جائے ، دوسرا طریقہ یہ ہے کہ سب ایک ساتھ دھولئے جائیں ، اور کھنگالتے وقت تمام کپڑوں کو تین بار پانی میں ڈال کر نچوڑ لیا جائے ۔(۱) ------------------------------قرآن کی کیسٹ یا سی ڈی کو بلا وضو چھونا جائز ہے مسئلہ (۶۰) : جس کیسٹ یا سی ڈی میں کلام پاک ٹیپ کیاگیا ہو اس کو بلا وضو چھونا جائز ہے، کیوں کہ کیسٹ یا سی ڈی میں ایسے نقوش مکتوب نہیں ہوتے جنہیں ہم پڑھ سکیں، بلکہ محض آواز محبوس (روکی ہوئی)ہوتی ہے۔(۲) الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح ‘‘: ویطہر محل النجاسۃ (غیر المرئیۃ بغسلہا ثلاثاً) وجوباً۔۔۔۔۔۔۔ (والعصر کل مرۃ) تقریراً لغلبۃ الظن في استخراجہا في ظاہر الروایۃ۔’’مراقي الفلاح‘‘۔قال العلامۃ الطحطاوي: (تقریراً لغلبۃ الظن) أي بالغسل ثلاثاً والعصر کذلک لکنہ لیس بتقدیر لازم عندنا ۔ (ص: ۸۷، باب الأنجاس، حلبي کبیري: ص: ۱۸۳، باب الأنجاس) (فتاوی حقانیہ: ۲/۵۸۲) الحجۃ علی ما قلنا: (۲) ما في ’’ کشف الأسرار لفخر الإسلام البزدوي ‘‘ : أما الکتاب فالقرآن المنزل علی رسول اللہ المکتوب في المصاحف، المنقول عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم نقلاً متواتراً بلا شبہۃ وہو النظم والمعنی جمیعاً في قول عامۃ العلماء ۔ (۱/۶۷) (جدید فقہی مسائل:۱/۱۰۱، اسلامی فقہ:۱/۱۲۷)