محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
پراویڈنٹ فنڈ کا انشورنس مسئلہ(۳۱۸): سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سے لازمی اور جبری طور پر پراویڈنٹ فنڈ کی طرح جیون بیمہ کے نام سے رقم کاٹی جاتی ہے، پھر اس کی موت کی صورت میں اس کے ورثاء کو پینشن زائد رقم کے ساتھ واپس دی جاتی ہے، یا اس کی حیات میں ہی ریٹائر ہونے کی صورت میں اس کو یہ رقم مل جاتی ہے، بہرحال یہ رقم انعام کے دائرے میں داخل ہوکر حلال اور جائز ہوگی ۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ الفتاوی الہندیۃ وخلاصۃ الفتاوی ‘‘ : ثم الأجرۃ تستحق بأحد معان ثلاثۃ : إما بشرط التعجیل أو بالتعجیل لو باستیفاء المعقود علیہ فإذا وجد أحد ہذہ الأشیاء الثلاثۃ فإنہ یملکہا ۔ (۴/۴۱۳ ، کذا في خلاصۃ الفتاوی : ۳/۱۰۳) (کتاب الفتاوی:۵/۳۵۸، فتاوی رحیمیہ:۹/۲۶۰)