محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
عورتوں کے لیے مہندی کا استعمال مسئلہ(۴۳۰): عورتوں کے لیے ڈیزائن (Design)سے مہندی لگانا جائز ہے ، خواہ ہاتھوں میں ہو یا پاؤں میں ، ایک خاتون نے پردہ سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک تحریر دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خط لیا، اور دریافت فرمایا :کہ یہ ہاتھ مرد کا ہے یا عورت کا ؟ انہوں نے عرض کیا عورت کا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:’’ اگر تم عورت ہوتی تو اپنے ناخن کومتغیر کرتی، یعنی مہندی لگاتی ‘‘۔(۱)لپ اسٹک کا استعمال درست ہے یا نہیں؟ مسئلہ(۴۳۱): لپ اسٹک (Lip stick)اگر ایسی چیز سے بنائی جاتی ہو، جو جلد تک پانی پہنچنے کے لیے مانع ہے، تو اس کا استعمال جائز نہیں ہے، اور اگر پانی جلد تک بآسانی پہنچ جائے تو جائزہے۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما فی ’’ السنن أبی داود ‘‘ : عن عائشۃ قالت: أومأت امرأۃ من وراء ستر بیدہا کتاب إلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فقبض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یدہ ، فقال : ’’ ما أدري أید رجل أم ید امرأۃ؟ قالت : بل ید امرأۃ ! قال: لوکنت امرأۃ لغیرت أظفارک یعني بالحناء ‘‘ ۔ عن عائشۃ أن ہنداً بنت عتبۃ قالت : یا نبي اللہ! بایعني قال : ’’ لا أبایعک حتی تغیري کفیک کأنہما کفا سبع ‘‘ ۔ (۲/۵۷۴ ، باب في الخضاب للنساء ، سنن النسائی: ۲/۲۳۷، الخضاب للنساء ، مشکوۃ المصابیح : ص/۳۸۳) الحجۃ علی ما قلنا: (۲) ما فی ’’ رد المحتار علی الدر المختار ‘‘: (ویجب) أي یفرض (غسل) کل ما یمکن من البدن بلا حرج مرۃً کأذن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (ولا یمنع) الطہارۃ (ونیم) أي خرء ذباب=