محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
روزہ کی حالت میں بیوی سے زبردستی جماع کرنا مسئلہ(۲۱۸) : رمضان المبارک میں روزہ کی حالت میں اپنی بیوی سے جماع کرنے سے روزہ فاسد ہوجائیگا، اور اگر میاں بیوی دونوںکی رضامندی تھی تو دونوں پرقضا وکفارہ دونوں واجب ہوںگے، اور اگر شوہر نے بیوی سے زبردستی جماع کیا ،تو عورت پر صر ف قضا واجب ہوگی ،اورمرد پر قضا اورکفارہ دونوںواجب ہونگے ۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ خلاصۃ الفتاوی ‘‘ : الصائم إذا جامع امرأتہ متعمداً في نھار رمضان فعلیہ القضاء والکفارۃ إذا توارت الحشفۃ أنزل أو لم ینزل ، وعلی المرأۃ مثل ما علی الرجل إن کانت مطاوعۃ ، وإن کانت مکرہۃ فعلیھا القضاء دون الکفارۃ ۔ (۱/ ۲۵۹ ، جنس آخر في المجامعۃ ، فتاوی قاضیخان علی ھامش الہندیۃ:۱/۲۱۲، الفصل السادس فیمایفسد الصوم وما لا یفسدھ ، تبیین الحقائق :۲/۱۷۸، کتاب الصوم ، باب مایفسد الصوم وما لا یفسد ، بدائع الصنائع :۲/۶۰۲،کتاب الصوم ، فصل في أرکان الصیام ، الفتاوی الہندیۃ : ۱/۲۰۵، النوع الثاني ما یوجب القضاء والکفارۃ) (رمضان کے شرعی احکام:ص/۲۲۸)