محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
مرد کا اپنے عضوِ مخصوص کی سپاری عورت کی شرمگاہ میں داخل کرنا مسئلہ(۱۹۱): مرد اپنے عضومخصوص کی سپاری عورت کی شرمگاہ میں داخل کرے، تو مرد اور عورت دونو ںکا روزہ فاسد ہوجا ئے گا ،اور دونوں پر قضاء وکفارہ لازم ہوگا ،خواہ انزال ہو یا نہ ہو ۔(۱)ر وزہ میں نسوار کا استعمال مسئلہ(۱۹۲): نسوا ر منہ میں ڈ النے سے لعاب کے ساتھ مل کر پیٹ کے اندر چلی جاتی ہے، جو فسا دِ صوم کا ذریعہ ہے ، بلکہ نسوار کے عادی لوگ تواس کو غذا کا نعم البدل سمجھتے ہیں ، اس لئے نسوار منہ میں ڈالنے سے روزہ فاسد ہوجاتاہے ۔(۲) ------------------------------ =ما في ’’ الجوہرۃ النیرۃ والفتاوی التاتارخانیۃ ‘‘ : فالمخطيء ھو أن یکون ذاکراً للصوم غیر قاصد للشرب کما إذا تمضمض وھو ذاکر للصوم فسبق الماء إلی حلقہ ۔۔۔۔۔۔۔ فسد صومہ ۔ (۱/۲۰۱،کتاب الصوم ، الفتاوی التاتارخانیۃ : ۲/۱۰۲، الفصل الرابع في ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ) (امداد الفتاوی:۲/۱۲۹) الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ الدر المختار مع رد المحتار وفتاوی قاضیخان‘‘ : (وإن جامع) المکلف آدمیاً مشتہی (في رمضان أداء) لما مر (أو جومع) أو توارت الحشفۃ (في أحد السبیلین) أنزل أو لا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اہـ۔ ’’۔ درمختار‘‘ ۔ (۳/۳۸۵؍۳۸۶، مطلب في حکم الاستمناء بالکف، فتاوی قاضیخان علی ہامش الہندیۃ: ۱/۲۱۳، الفصل السادس فیما یفسد الصوم) (احسن الفتاوی:۴/۴۵۷) الحجۃ علی ما قلنا: (۲) ما في ’’ رد المحتار وحاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح ‘‘ : قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ: اختلفوا فی معنی التـغـذی ، قال بعضہم : أن یمیل الطبع إلی أکلہ =