محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
روزے میں مٹی کھانے سے روزہ ٹوٹ جائیگا مسئلہ(۱۹۵): اگر کوئی شخص روزے کی حالت میں ایسی مٹی کھالے ،جس کے ذریعے سر دھویا جاتاہے تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا، اوراگر کسی کو مٹی کھانے کی عادت ہے تو اس پر فسادِ صوم کی وجہ سے قضاء وکفارہ دونوں واجب ہوںگے۔(۱)روزے میں دانتوں کے درمیان کی چیز نکال کر کھانا یا نگلنا مسئلہ(۱۹۶) : روزے کی حالت میں دانتوں کے درمیان اٹکے ہوئے ذرہ کو کھالیا ، اور وہ ذرہ چنے کے برابر یا اس سے زیادہ ہے تو روزہ فاسد ہوجائیگا، اور اگرکسی نے دانتوں کے درمیان پھنسی ہوئی چیز کوہاتھ سے باہر نکالا، پھر دوبارہ اس کوکھالیا یا نگل لیا تو اس صورت میں روزہ ٹوٹ جائے گا، اگر چہ وہ چیز تل کے برابر ہو،یہی مناسب معلوم ہوتا ہے۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : ولو أکل الطین الذي یغسل بہ الرأس فسد صومہ، وإن کان یعتاد أکل ہذا الطین فعلیہ القضاء والکفارۃ، ہکذا في الظہیریۃ۔ (۱/۲۰۲، الباب الرابع فیما یفسد وما لا یفسد، رمضان کے شرعی احکام:۱۷۴) الحجۃ علی ما قلنا: (۲) ما في ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : وإن أکل ما بین أسنانہ۔۔۔۔ إن کان کثیراً یفسد، والحمصۃ وما فوقہا کثیر وما دونہا قلیل، وإن أخرجہ وأخذ بیدہ ثم أکل ینبغي أن یفسد کذا في الکافي۔۔۔۔۔وإذا ابتلع سمسۃ بین أسنانہ لا یفسد صومہ لأنہ قلیل، وإن ابتلع من الخارج یفسد۔۔۔۔اھـ۔ (۱/۲۰۲؍۲۰۳) (بہشتی زیور:ص:۱۳۰)