محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
نیرودھ لگاکر جماع کرنے سے غسل واجب ہوگا مسئلہ(۴۷) : نیرودھ (کنڈوم) لگاکر مباشرت کرنے سے غسل واجب ہوگا، کیوں کہ یہ بہت باریک ہوتاہے،جو فریقین (میاں بیوی)کے مابین لطف اندوزی کو مانع نہیں ہوتا، لہٰذا اگر حشفہ (سپاری) چھپ جائے تو غسل واجب ہوگا۔(۱)بے بی ٹیوب کے داخل کرنے سے غسل واجب نہیں ہوگا مسئلہ (۴۸): عورت کی شرمگاہ میںبے بی ٹیوب ( Baby,Tube) کے داخل کرنے سے غسل واجب نہیں ہوگا، کیوں کہ غسل کا وجوب مرد کے عضوِ خاص سے ہوتاہے نہ کہ کسی اور چیز کے داخل کرنے سے۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ الفتاوی الہندیۃ ورد المحتار‘‘ : ولو لف علی ذکرہ خرقۃ وأولج ولم ینزل قال بعضہم: یجب الغسل، وقال بعضہم: لا یجب ، والأصح إن کانت الخرقۃ رقیقۃ بحیث یجد حرارۃ الفرج واللذۃ وجب الغسل وإلا فلا، والأحوط وجوب الغسل في الوجہین ۔ (۱/۱۵، رد المحتار:۱/۳۰۳، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح:ص۴۵،۵۵،کتاب الطہارۃ) (منتخبات نظام الفتاوی :۱/۲۶) (۲) ما في ’’ حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح ‘‘ :(و) منہا (إدخال أصبع ونحوہ)کشبہ ذکر مصنوع من نحو جلد (في أحد السبیلین) علی المختار لقصور الشہوۃ ۔ (ص۵۵، فصل عشرۃ أشیاء لا یغتسل منہا مذي)