محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
مرد و عورت کے لیے کس دھات کی انگوٹھی پہننا درست ہے؟ مسئلہ(۴۳۲): مر د کے لئے چاندی اور عورت کے لیے سونے چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں ہے ۔(۱)میک اپ کا سامان استعمال کرنا درست ہے یا نہیں؟ مسئلہ(۴۳۳): میک اپ (Makeup)غیر ملکی سامان، پاوڈر (Powder)لپ اسٹک (Lip stick) اور تیل وغیرہ کے بارے میں اگریہ بات یقینی طور پر معلو م ہو ،کہ ان میں سور کی چربی یا مردار جانوروں کی چربی ملائی گئی ہے ، مگر ملانے کے بعد اس کی حقیقت وماہیت کو کسی کیمیاوی عمل کے ذریعہ اس طرح بدل دیا گیا، کہ وہ ایک حقیقت سے دوسری حقیقت بن گئی، ------------------------------ =وبرغوث لم یصل الماء تحتہ (وحناء) ولو جرمہ، بہ یفتی۔ (ودرن ووسخ) ۔۔۔۔۔۔ وکذا دہن ودسومۃ ۔۔۔۔۔۔۔۔ (و)لا یمنع (ما علی ظفر صباغ و) لا (طعام بین أسنانہ) أو في سنہ المجوف، بہ یفتی۔ وقیل إن صلباً منع، وہو الأصح ۔ ’’ درمختار ‘‘ ۔ (۱/۲۸۵۔۲۸۹،کتاب الطہارۃ) الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما فی ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : وفي الخجندي : التختم بالحدید والصفر والنحاس والرصاص مکروہ للرجال والنساء جمیعاً ۔ (۵/۳۳۵) ما فی ’’ فتاوی قاضیخان علی ہامش الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : ولا یتختم الرجل إلا بفضۃ ، أما لا یختم بالذہب للحدیث المعروف وکذا التختم بالحدید لأنہ خاتم أہل النار ، وکذا الصفر لقولہ علیہ السلام : ’’ تختم بالورق ولا تزدہ علی مثقال ‘‘ ۔ (۳/۴۱۳)