محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
مرد کے آگے کے راستے میں نلکی ڈالنا مسئلہ(۱۶۹): اگرمرد کے آگے کے راستے میں نلکی ڈالی جائے، اوراس پر کوئی لکویڈ (Liquid) وغیرہ لگی ہوتو امام ابویوسف کے نزدیک اس صورت میں روزہ فاسد ہوجائے گا، کیو نکہ آپ فرماتے ہیں کہ: مثانہ اور معدہ کے درمیان منفذ ہے ، جس سے یہ دوایا لکویڈ (Liquid) معدہ تک پہونچ جاتی ہے ۔(۱)روزہ دار کا حوض یا تالاب میں غوطہ لگانا مسئلہ(۱۷۰): اگرروزہ دار کسی حوض یا تالاب میں غوطہ لگائے ،اور پانی کان میں داخل ہوجائے تو روزہ فاسد ہو جائے گا ۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ البحر الرائق ‘‘ :وإن أقطر في إحلیلہ لا۔۔۔۔۔أي لا یفطر، أطلقہ فشمل الماء والدھن وھذا عندھما خلافاً لأبي یوسف رحمہ اللہ ۔ (۲/۴۸۸ ، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ) الحجۃ علی ما قلنا: (۲) ما في ’’ الفتاوی التاتارخانیۃ ‘‘ : لو دخل الماء في أذنہ اختلفوا فیہ، والأصح ھو الفساد لوصولہ إلی الرأس ووصول ما فیہ صلاح البدن غیر معتبر۔اھـ۔ (۲/۱۰۲، کتاب الصوم ، الفصل الرابع فیما یفسد الصوم وما لا یفسد)(فتاوی حقانیہ :۴/۱۶۵)