محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
انشورنس میں زائد ملنے والی رقم کا تصدق لازم ہے مسئلہ(۳۲۰): اگر کسی شخص نے گاڑی کا بیمہ جمع کروایا ہے ،اور گاڑی ایکسیڈنٹ وغیرہ کی صورت میں کسی حادثہ کا شکار ہوجائے، اور بیمہ کمپنی اسے جمع کردہ رقم ادا کرے ، تو وہ شخص اتنی ہی رقم استعمال کرے جو اس نے انشورنس کمپنی (Insurance Company) میںجمع کروائی ہے ،اورزائد ملنے والی رقم غرباء پر تقسیم کردے۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما فی ’’رد المحتار علی الدر المختار‘‘: والحاصل أنہ إن علم أرباب الأموال وجب ردہ علیہم، وإلا فإن علم عین الحرام لا یحل لہ ویتصدق بہ بنیۃ صاحبہ ۔ (۷/۳۰۱، مطلب فیمن ورث مالاً حراماً) ما فی ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘: والسبیل في المعاصي ردہا وذلک ہہنا برد الماخوذ إن تمکن من ردہ بأن عرف صاحبہ وبالتصدق بہ إن لم یعرفہ ۔ (۵/۳۴۹ ، کتاب الکراہیۃ ، الباب الخامس عشر في الکسب)