محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
طے شدہ عرصہ کے بعد مال کی رقم ادا کرنا مسئلہ(۲۷۱): ڈی، اے(D.A) یعنی خریدار مال کی طے شدہ عرصہ کے بعد رقم ادا کرتا ہے، شرعی طور پر یہ معاملہ ادھار خریداری کے معاملہ میں داخل ہوکر جائز ہوگا ۔(۱)ڈی، اے، ایل، سی(D.A.L.C) کا شرعی حکم مسئلہ(۲۷۲): ڈی ،اے، ایل، سی(D.A.L.C) یہ بھی ڈی ، اے (D.A) کی طرح ہی ہے ، صرف اتنا فرق ہوتا ہے کہ اس میں بینک رقم کا ذمہ دار ہوتا ہے، لہذا یہ بھی شرعاً جائزہے ۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ الہدایۃ وفتح القدیر ‘‘ : ویجوز البیع بثمن حال ومؤجل إذا کان الأجل معلوماً ۔ (۳/۲۱ ، فتح القدیر : ۶/۲۴۲) ما في ’’ الدر المختار مع رد المحتار‘‘ : (وصح بثمن حال) وہو الأصل (ومؤجل إلی معلوم) لئلا یفضي إلی النزاع ۔’’ در مختار‘‘۔ (۷/۵۲) الحجۃ علی ما قلنا: (۲) (حوالہ سابقہ، ایضاح المسائل : ۵۹)