محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
فائیو اسٹار ہوٹلوں میں ملازمت اختیار کرنا مسئلہ(۳۶۹): فائیو اسٹار(5-Star) ہوٹلوں میں اگر ملازمت کا تعلق حرام کاموں سے ہو،مثلاً شراب پیش کرنا وغیرہ، تو یہ ملازمت شرعاً ناجائز اور حرام ہے، (۱) ، ہاں اگر کوئی ملازمت نہ ملے اورفائیو اسٹار( 5-Star)ہوٹل میں کوئی غیر حرام کام ہو،یا حرام اور حلال دونوں ہوں مگر حلال غالب ہو تو جائز ہے ، مگرساتھ ہی دوسری جگہ ملازمت کی فکر جاری رکھنی چاہیے ، اور تنخواہ حلال یا غالب حلال آمدنی سے ہونی چاہیے ۔ (۲) ------------------------------ =وفیہ أیضاً: الأصل في الوکالۃ الإباحۃ ، وقد تصبح مندوبۃ إن کانت إعانۃ علی مندوب، وقد تصیر مکروہۃ إن أعانت علی مکروہ، وقد تکون حراماً إن أعانت علی حرام ، وقد تکون واجبۃ إن دفعت ضرراً عن الموکل ۔ (۵/۴۰۶۱) ما فی ’’ اعلام الموقعین ‘‘ : بقاعدۃ فقہیۃ : ’’ وسیلۃ المقصود تابعۃ للمقصود وکلاہما مقصود ‘‘ ۔ (۳/۱۷۵) الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما فی ’’ جامع الترمذی ‘‘: ’’ لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم في الخمر عشرۃ: عاصرہا ومعتصرہا وشاربہا وحاملہا والمحمولۃ إلیہ وساقیہا وبایعہا وآکل ثمنہا والمشتري لہا والمشتراۃ لہ ‘‘ ۔ (۱/۲۴۲ ، أبواب البیوع ، باب ما جاء في بیع الخمر والنہي عن ذلک ، سنن أٔبيداود : ۲/۵۱۷ ، کتاب الأشربۃ ، باب العصیر للخمر ، وکذا في سنن ابن ماجۃ : کتاب الأشربۃ باب لعنۃ الخمر علی عشرۃ أوجہ) (۲) ما فی ’’ قواعد الفقہ ‘‘ : ’’ الأصل في الأشیاء الإباحۃ ‘‘ ۔ (ص : ۵۹)